نئی دہلی، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو وزارت دفاع کا عہدہ سنبھال لیا اور فوری طور پراعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ملاقات کی۔ دفاعی امورکے وزیر مملکت شری پد نائیک، سیکرٹری دفاع سنجے مترا اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے راج ناتھ سنگھ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔عہدہ سنبھالتے ہی راج ناتھ سنگھ نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت،اے ایف چیف ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا اور نومنتخب بحریہ سربراہ کرم بیرسنگھ کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں سیکرٹری دفاع سمیت وزارت کے دیگر سینئر افسران موجودتھے۔